جارجیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد ہلاک اور 30 لاپتا

امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے


ویب ڈیسک August 04, 2023
جارجیا میں لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے؛ فوٹو: فائل

جارجیا میں مٹی کا بڑا تودہ گرنے سے کئی گھر ملبے تلے دب گئے جن میں سے اب تک 7 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 30 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجیا کے پہاڑی سلسلے کے شمال مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے ریزورٹ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ یہ علاقہ وسیع جنگلات اور قدرتی چشموں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی جگہ پر امدادی کاموں میں مشغول اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موسم کی خرابی ریسکیو کاموں کے آڑے آہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث مسلسل ہونے والی بارشوں کو بتایا جا رہا ہے۔ دور دراز اور دشوار گزارعلاقہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں تاخیر ہوئی۔

علاقے میں اب بھی بارشیں ہورہی ہیں۔ بارشوں اور اندھیرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں