گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

جے آئی ٹی میں تین اسلام آباد پولیس کے افسران جبکہ دو انٹیلی جنس ایجنسیز کے افسران شامل ہیں

بچی رضوانہ کے علاج دوران آئی سی یو کا مںظر (فوٹو : ٹویٹر)

اسلام آباد میں بااثر خاتون کے تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کے کیس کی تحقیقات کیلیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کیس کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس میں تین اسلام آباد پولیس کے افسران جبکہ دو انٹیلی جنس ایجنسیز کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کنویئنر ہوں گے۔


مزید پڑھیں: چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کمسن بچی رضوانہ کی تحویل حاصل کرلی

قبل ازیں چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر حکام نے گھریلو ملازمہ رضوانہ کی قانونی تحویل حاصل کر لی۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی قانونی تحویل میں لے لیا ہے، اس کا علاج معالجہ جنرل اسپتال میں جاری ہے جبکہ اسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
Load Next Story