بھارت چھوڑنا خواب تھا تبصرے نے خاتون کو ارب پتی کے پاس ملازمت دلوادی

بھارتی خاتون کے وطن چھورنے کے تبصرے کو کئی بھارتیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے


ویب ڈیسک August 04, 2023
[فائل-فوٹو]

کینیڈا میں مقیم ایک نوجوان بھارتی خاتون نے حال ہی میں کہا ہے کہ ہندوستان چھوڑ کر بیرون ملک ملازمت کرنا ان کی دیرینہ خواہش تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایکتا نامی بھارتی خاتون جو کینیڈا میں طالب علم ہیں، کے سوشل میڈیا پر بھارت چھورنے کے تبصرے کو کئی بھارتیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تاہم دوسری جانب اس تبصرے نے ٹروکالر ایپ کے مشترکہ بانی اور سی ای او ایلن مامیدی کی توجہ حاصل کرلی ہے۔



ایلن مامیدی نے خاتون کو کال کی اور انہیں اپنے آفس میں نوکری کی پیشکش کردی۔ وائرل کلپ میں خاتون سے سوال کیا گیا تھا کہ ان کا کینیڈا آنے کا مقصد کیا ہے جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ بس بھارت سے نکل جائیں۔

خاتون نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا میں بائیو ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد، وہ کاروبار میں اپنا کیریئر بنانے کی امید رکھتی ہیں۔ جب ایکتا سے پوچھا گیا کہ انہیں کینیڈا کے بارے میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے تو ایکتا نے خوبصورت مناظر، طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کی تعریف کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں