بیٹنگ لائن کی ناکامی کے باوجود سری لنکن ٹائیگرز سرخرو

آئرلینڈ کیخلاف دنیش چندیمل نے39 اور کپتان اینجیلو میتھیوز نے 30 رنز بنا کراننگز کو سنبھالا دیا۔

آئرلینڈ کیخلاف دنیش چندیمل نے39 اور کپتان اینجیلو میتھیوز نے 30 رنز بنا کراننگز کو سنبھالا دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

QUETTA:
پہلے ون ڈے میں بیٹنگ کی ناکامی کے باوجود سری لنکن ٹائیگرز نے آئرلینڈ کو 79 رنز سے زیر کرلیا۔


مہمان ٹیم کی ٹاپ آرڈر فلاپ ہونے کے بعد دنیش چندیمل نے39 اور کپتان اینجیلو میتھیوز نے 30 رنز بنا کراننگز کو سنبھالا دیا، بعدازاں آشان پریانجن نے31 اور نوآن کولاسیکرا نے ناقابل شکست 42 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعی اسکور 219 تک پہنچا۔

اجنتھا مینڈس نے 18 کی مفید اننگز کھیلی، آئرئش سائیڈ 39.5 اوورز میں 140 پر ڈھیر ہوگئی، ولیم پورٹرفیلڈ 37اور نیل اوبرائن33 کے سوا کوئی خاص مزاحمت نہ کرپایا، سورنگا لکمل اور اجنتھا مینڈس نے 3،3 جبکہ کولاسیکرا نے 2 شکار کیے، آل رائونڈ کارکردگی پر اجنتھا مینڈس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Load Next Story