ایم کیو ایم کا نگراں وزیراعظم کیلیے کامران ٹیسوری کا نام دینے پر غور
اگر شخصیت اور کام کے حوالے سے بات کی جائے تو کامران ٹیسوری سے بہتر کوئی اور نہیں ہے، خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے نگراں وزیراعظم کیلیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام دینے پر غور شروع کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی کہ متحدہ قومی موومنٹ نگراں وزیراعظم کے لیے کامران ٹیسوری کا نام بھی دے سکتی ہے۔
خالد مقبول صدیقی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی صورت حال میں گورنر سندھ نے جو کام کیے اُن کی نظیر نہیں ملتی، اگر شخصیت اور کام کے حوالے سے بات کی جائے تو کامران ٹیسوری سے بہتر کوئی اور نہیں ہے۔
کنونیئر ایم کیو ایم نے کہا کہ کامران ٹیسوری کا نام دینے سے سندھ میں پارٹی کو نقصان تو ہوگا مگر وفاق اور ملک کیلیے متحدہ اس قربانی اور نقصان کو برداشت کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔