ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کیلیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

مردم شماری کی منظوری کی صورت میں عام انتخابات میں تاخیر ہوگی

فوٹو : فائل

عام انتخابات نئی یا پرانی مردم شماری پر کروانے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

ملک میں آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری پر کروانے کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دوپہر بارہ بجے وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا، جس میں صوبائی حکومتیں اپنا مؤقف پیش کریں گی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، نوید قمر، وزیرقانون اور اٹارنی جنرل سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے جبکہ چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔


ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کے نتائج اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، اور اگر نتائج منظور کرلیا گیا تو پھر نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کسی طور انتخابات کی تاریخ کو ازخود آگے نہیں بڑھا سکتا، سپریم کورٹ

نئی مردم شماری کی منظوری کی صورت میں عام انتخابات میں تین سے چار ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔
Load Next Story