اگر ہمارے پاس اپنا تیل ہوتا تو عوام کو سستے داموں میں فراہم کرتے وزیراعظم

دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

(فوٹو : فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اگر ہمارے پاس اپنا تیل اور گیس ہوتی تو عوام کو سستے داموں میں فراہم کرتے۔

راولپنڈی میں ایک تقریب میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے پندرہ ماہ میں پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالا اور ڈیفالٹ سے بچایا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی چلیجز کا سامنا ہے لہذا ملک کو مشکلات سے نکالا جائے، اگر اللہ نے موقع دیا تو ہم حکومت میں آکر ملک کو خوشحال بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کوامن، استحکام، بھائی چارے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story