علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

معجزانہ طورمسافرمحفوظ رہے، ریلوے ڈی ایس سکھر


ویب ڈیسک August 05, 2023
متاثرہ ٹرین کی بوگیوں کوالگ کرکے ٹرین کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پرکھڑا کیا ہے، ریلوے ڈی ایس سکھر۔ فوٹو: فائل

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیا پڈعیدن اور بھریاروڈ اسٹیشن کے درمیان پٹڑی سے اتر گئیں، معجزانہ طور مسافر محفوظ رہے۔

ریلوے ڈی ایس سکھر نے بتایا کہ متاثرہ ٹرین کی بوگیوں کو الگ کر کے ٹرین کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر کھڑا کر دیا گیا ہے تاہم مسافر محفوظ ہیں ، حادثے کے باعث اپ ٹریک سات گھنٹے سے بلاک جبکہ ڈاؤن ٹریک باحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف ٹرین سکھر سے حادثے والی جگہ پہنچ گئی، مرمتی کام شروع ہو گیا ہے لہٰذا ایک گھنٹے کے اندر ٹرین کو بحال کیا جائے گا۔ دوسری جانب ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشن پر کھڑا کر دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |