عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم کو مہنگی گاڑی تحفے میں دے دی

’فریال مخدوم کے لیے چھوٹا سا تحفہ! میں جانتا ہوں کہ وہ جی ویگنوں سے کتنی محبت کرتی ہے‘


ویب ڈیسک August 05, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دے دی۔

معروف برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ کو خوبصورت مرسڈیز بینز جی ویگن تحفے میں دی ہے۔ جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی ہیں۔

Amir Khan Gifts An Expensive Car To Wife Faryal Makhdoom

ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے پوسٹ میں اپنی اہلیہ کیلئے ایک پیار بھرا پیغام بھی لکھا ہے 'فریال مخدوم کے لیے چھوٹا سا تحفہ! میں جانتا ہوں کہ وہ جی ویگنوں سے کتنی محبت کرتی ہے اس لیے میں اسے سرپرائز دینا چاہتا تھا۔ امید ہے آپ پسند کریں گی۔

Amir Khan Gifts An Expensive Car To Wife Faryal Makhdoom

یاد رہے کہ عامر خان ایک سابق برطانوی پیشہ ور باکسر ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔ باکسر نے 2005 سے 2022 تک متعدد مقابلوں میں حصہ لیا، فی الحال وہ باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

Amir Khan Gifts An Expensive Car To Wife Faryal Makhdoom

Amir Khan Gifts An Expensive Car To Wife Faryal Makhdoom

عامر خان اور فریال مخدوم تین بچے بھی ہیں۔ چند روز قبل ایک ماڈل نے باکسر عامر خان پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے درمیان نااتفاقی دیکھنے میں آئی تاہم عامر خان نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے فریال مخدوم سے معافی مانگ لی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں