اسٹیوٹ براڈ نے شاہین آفریدی کو پسندیدہ بولر قرار دیدیا

پاکستانی بالرز کی اِن سوئنگ ڈلیوریز دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں، سابق کرکٹر

پاکستانی بالرز کی اِن سوئنگ ڈلیوریز دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق انگلش کرکٹر اسٹیورٹ براڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو پسندیدہ بولر قرار دیدیا۔

حال ہی میں ایشز سیریز کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے انگلش کرکٹر اسٹیورٹ براڈ نے پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے پسندیدہ بالرز میں سے ایک ہیں، انکی بالنگ کو دیکھتے ہوئے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی اوورز میں شاہین آفریدی کی اِن سوئنگ ڈلیوریز دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ عماد وسیم نے ابتدائی میچ میں ہی تہلکہ مچادیا


شاہین شاہ آفریدی اسوقت انگلینڈ کی لیگ دی ہنڈرید میں ویلش فائر کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 13.33 کی اوسط اور 8.00 کی اکانومی سے تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ پاکستان کے کونسے 6 کھلاڑی کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے

ویلش فائر کی ٹورنامنٹ میں دو میچز کھیل کر ایک فتح اور شکست کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

Load Next Story