کراچی میں مسلح ملزمان نے کپڑوں کے آؤٹ لیٹ کا صفایا کردیا

فوٹیج میں سرپرٹوپی پہنے باریش ملزم کوساتھی سمیت آؤٹ لیٹ میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔


Staff Reporter August 05, 2023
مسلح ملزمان نے آؤٹ لیٹ پرموجود شخص کی تلاش لی اور کیش کاؤنٹرپرموجود نقدی لیکر فرار ہوگئے

فیڈرل بی ایریا گلشن شمیم میں 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زورپرکپڑوں کے آؤٹ لیٹ کا صفایا کردیا ۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 9 گلشن شمیم میں کپڑوں کے آؤٹ لیٹ میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی ۔ سرپرٹوپی پہنے باریش ملزم کوساتھی سمیت اندر داخل ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔

مسلح ملزمان نے آؤٹ لیٹ پرموجود شخص کی تلاش لی اور کیش کاؤنٹر پر موجود نقدی لیکر فرار ہوگئے۔ فوٹیج میں ملزمان کےچہرے واضح ہیں،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں