گلبرگ گاڑیوں سے سامان چرانے کی وارداتیں بڑھ گئیں شہری پریشان
پولیس اسنیپ چیکنگ کے نام پر شہریوں کو بلاجواز ہراساں کرکے رقم بٹورنے میں مصروف ہے، ڈی آئی جی ویسٹ نوٹس لیں، مکین
گلبرگ میں اسپتالوں اور شادی لان کے باہر کھڑی ہوئی گاڑیوں سے سائیڈ گلاسز ، ٹیپ اور دیگر قیمتی سامان چرانے کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس کی عدم دلچسپی اور لاپروائی کے باعث تھانے کی حدود میں واقع اسپتال اور شادی لان میں آنے والے شہریوں کی گاڑیوں سے سائیڈ گلاسز ، ٹیپ ، اسپیکرز اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ، اطلاعات کے مطابق گلبرگ کے علاقے بلاک 13، بلاک 10 ، بلاک 11 ، بلاک 12 اور بلاک 5 میں واقع اسپتالوں میں علاج معالجے یا مریضوں کی تیماری داری کے لیے آنے والوں اور شادی کی تقریبات میں شرکت کیلیے آنے والے شہریوں کی گاڑیوں سے علاقے میں سرگرم چوروں کا منظم گروہ سائیڈ گلاسز انتہائی مہارت سے نکال کر لے جاتے ہیں جبکہ موقع ملنے پر شیشے توڑ کر گاڑیوں میں نصب ساؤنڈ سسٹم جس میں مہنگے ترین ٹیپ ریکارڈ ، پاور ایمپلی فائر اور اسپیکرزہوتے ہیںوہ بھی نکال کر لے جاتے ہیں۔
گلبرگ کے علاقے میں اسپتالوں اور شادی لان کے باہر کھڑی ہوئی گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری کیے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ قیمتی سامان چوری کرنے والے گروہ کو علاقہ پولیس کی جانب سے بھی مبینہ طور پر مکمل سرپرستی حاصل ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتی اور لگژری گاڑیوں کے سائیڈ گلاسز چوری ہونے کے بعد اگر وہ نئے لگوانا چاہیں تو ان کی قیمت سن کر جان ہی نکل جاتی ہے اور اگر پرانے بھی خریدیں تو وہ بھی ہزاروں روپے سے کم میں نہیں آتے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑیوں سے قیمتی سامان کی چوری کے حوالے سے تھانے میں رپورٹ درج کرانے کیلیے جائیں تو پولیس اتنے سوالات کرتی ہے کہ وہ رپورٹ درج نہ کرانے میں ہی عافیت محسوس کرتے ہیں۔
گلبرگ کے علاقے میں اسپتالوں اور شادی لان کے باہر کھڑی ہوئی گاڑیوں سے قیمتی سامان کے چوری ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے جبکہ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بنگلوں کے باہر اور فلیٹوں کے نیچے پارک کی جانیوالی گاڑیوں سے بھی قیمتی سامان چوری کرنے کے واقعات روز کا معمول بنے ہوئے ہیں جبکہ گلبرگ پولیس اسنیپ چیکنگ کے نام پر شہریوں کو بلاجواز ہراساں کر کے مبینہ طور پر رقم بٹورنے میں مصروف دکھائی دیتی ہے اور علاقے میں اسٹریٹ کرائمز اور گاڑیوں سے قیمتی سامان کی چوری کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔