بھارتی بیٹر دنیش کارتک پاکستانی ٹیم میں کس کھلاڑی کے مداح ہیں

نوجوان فاسٹ بولر کو اسوقت دنیا کے بہترین بالر قرار دیدیا


ویب ڈیسک August 05, 2023
نوجوان فاسٹ بولر کو اسوقت دنیا کے بہترین بالر قرار دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک بھی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے مداح نکلے۔

اسکائی اسپورٹس کو دئیے گئے انٹرویو میں بھارتی وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان گیند باز حارث رؤف اسوقت دنیا کے بہترین بالرز میں سے ایک ہیں۔

نوجوان پاکستانی پیسر سال 2018 میں لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے منظر عام پر آئے اور بعدازاں 2020 میں قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کیا اور محض 3 سال سے بھی کم عرصے میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتے ہوئے پاکستان کیلئے 62 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جس میں انہوں نے 21.71 کی اوسط سے 83 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: اسٹیوٹ براڈ نے شاہین آفریدی کو پسندیدہ بولر قرار دیدیا

حارث رؤف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 154 کلومیٹر فی گھنٹہ اور انگلیںڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ میں 159 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرکے تجزیہ کاروں کو حیران کیا۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ عماد وسیم نے ابتدائی میچ میں ہی تہلکہ مچادیا

نوجوان پیسر اِن دنوں انگلینڈ میں جاری دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں ویلش فائر کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے سدرن بریوز کے خلاف اپنی 20 گیندوں میں محض 27 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔

واضح رہے کہ ویلش فائر کی ٹورنامنٹ میں دو میچز کھیل کر ایک فتح اور شکست کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں