یوٹیوب انفلوئنسر کا پلے اسٹیشن 5 بانٹنے کا اعلان ہزاروں افراد پہنچ گئے ہنگامہ برپا

یوٹیوب انفلوئنسر کو افراتفری پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس حکام


ویب ڈیسک August 05, 2023
ہنگامہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے 65 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا:فوٹو:سوشل میڈیا

پلے اسٹیشن 5 اور دیگر قیمتی اشیا مفت بانٹنے کا اعلان مشہور یوٹیوبر کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے ہنگامہ آرائی پر یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے مشہور یوٹیوب انفلوئنسر کاسنیٹ نے سوشل میڈیا پر پلے اسٹیشن 5 اور دیگر قیمتی اشیا مفت بانٹنے کا اعلان کیا جس کے بعد ہزاروں افراد نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کے یونین اسکوائر پہنچ گئے۔

غیرمعمولی ہجوم پر قابو پانے کے لیے پولیس کو طلب کیا گیا تو مجمع نے پولیس پر بوتلیں اور کرسیاں پھینکیں۔ سیکڑوں افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپوں سے اطراف کی گلیاں میدان جنگ بن گئیں، جھڑپوں میں دھوئیں کے بم بھی پھینکے گئے۔



پولیس نے ہنگامہ آرائی اور افراتفری پر اکسانے کے الزام میں انفلوئنسر کاس نیٹ کو گرفتار کرلیا۔ ہنگامہ آرائی اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے پر 65 سے زائد افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا جب کہ زیر حراست انفلوئنسر سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں