راولپنڈی میں پولیس ہائی الرٹ جج ہمایوں دلاور کی سیکورٹی میں اضافہ
جج ہمایوں دلاور کے ساتھ دو پولیس اسکواڈ تعینات کردیے گئے۔
چئیرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جج ہمایوں دلاور کی سیکورٹی میں پولیس اسکواڈ میں اضافہ کردیا گیا، ان کے ساتھ دو پولیس اسکواڈ تعینات کردیے گئے۔
جج ہمایوں دلاور کیخلاف فیس بک اکاؤنٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی مہم بھی چلائی گئی تھی۔
ادھر چئیرمین پی ٹی آئی کو سزا کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ممکنہ ردعمل کے خدشے کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔
پولیس کی اضافی نفری مری روڈ پر تعینات ہے اور اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی الرٹ ہیں۔
ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی سیاسی مذہبی جماعت کو گروہ بندی کی اجازت نہیں۔ قیدی وینز کو بھی مری روڈ کی جانب روانہ کردیا گیا۔