چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل منتقل سہولیات فراہم کردی گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ ہوا، جیل میں ایئرکنڈیشن کی سہولت عدالتی اجازت سے مشروط


ویب ڈیسک August 05, 2023
ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت کی زیر سربراہی پولیس ٹیم نے عمران خان کو گرفتار کیا۔

توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف کو زمان پارک سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا۔

ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت کی زیر سربراہی پولیس ٹیم نے عمران خان کو گرفتار کیا۔ ان کی عمران خان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ہوئے تصویر بھی سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا

چیئرمین تحریک انصاف کو چٸیرمین پی ٹی آٸی کو براستہ موٹروے لاہور سے اسلام آباد سخت سیکیورٹی میں منتقل کیا گیا۔

طبی معائنہ

پولیس ٹیم انہیں اڈیالہ روڈ سے پمز اسپتال لے کر پہنچی جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کیا۔ میڈیکل کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کیے جانا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں اٹک جیل منتقل کر کے ہائی سیکورٹی زون کے لاک اپ میں رکھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات فراہم

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کرنے کے بعد جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کردی گئیں۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو مینوئل کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے جبکہ انہیں اپنے ساتھ بیرک میں ضروری سامان جیسے تولیہ، ٹشو پیپر، پینے کا پانی، چشمہ، تسبیح اور گھڑی رکھنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو منصفانہ سماعت کے بغیر عجلت میں سزا سنائی گئی، سپریم کورٹ بار

انتظامیہ کی جانب سے لاک اپ میں پانی، کرسی، زمین پر سونے کے لیے میٹرس فراہم کردیا گیا ہے جبکہ کولر، ایئرکنڈیشن جیسی سہولیات کو عدالتی حکم سے مشروط کیا گیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج پر 64 کارکن گرفتار، خواتین بھی شامل

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں