پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر فنکاروں کا ردِعمل سامنے آگیا
شوبز فنکاروں نے عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے
پاکستانی شوبز کے فن کاروں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ مشی خان نے عمران خان کی گرفتاری پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
مشی خان نے 5 اگست کو یومِ سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے عمران خان ہمارے دلوں کا رہنما ہے جس پر حملہ کرنا ناممکن ہے، اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے جناب عمران خان ! آپ بہادری اور کردار کا مظہر ہیں، آپ ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے۔'
اداکار اور میزبان شہریار منور نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ آج مایوسی کا دن ہے'۔
شوبز کے اُبھرتے ہوئے اداکار اُسامہ خان نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ اتنا نہ جھکیں۔
اُسامہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ 'نہ فاطمہ جناح بچ سکی تھیں نہ بھٹو نہ بےنظیر نہ نواز شریف اور نہ ہی اب عمران خان، وہ جو کسی کے نہ ہیں نہ تھے وہ آپ کے بھی نہیں ہیں۔'
یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔