کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائے شاہ محمود قریشی

عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، کور کمیٹی کا اجلاس بلاکر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جارہا ہے، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک August 05, 2023
(فوٹو : فائل)

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، پرُامن احتجاج ہمارا حق ہے لیکن کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے اور قانون ہاتھ میں نہ لے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جدوجہد جاری رکھنی ہے، کور کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کیا جا رہا ہے، آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنایا جا رہا ہے۔

یہ پڑھیں : توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کو 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتجاج کرنا آئینی اور قانونی حق ہے، پُرامن احتجاج ریکارڈ کروانا ہمارا حق ہے لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا، سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچانا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں