مردم شماری منظوری وزیرقانون نے عام انتخابات میں پانچ ماہ تک تاخیر کا اشارہ دے دیا

الیکشن کمیشن پر منحصر ہے کہ وہ نئی حلقہ بندیاں کتنی جلدی کرتا ہے، اعظم نذیر تارڑ


ویب ڈیسک August 05, 2023
فوٹو فائل

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مردم شماری کی منظوری کے بعد آئندہ عام انتخابات میں پانچ ماہ تک کی تاخیر کا اشارہ دے دیا۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے بعد عام انتخابات کیلیے نوے روز کے ساتھ ڈھائی ماہ تک درکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب انتخابات کے حوالے سے بال الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ڈال دیا ہے، اب الیکشن کمیشن پر منحصر ہے کہ وہ نئی حلقہ بندیاں کتنی جلدی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: سی سی آئی نے ڈیجٹیل مردم شماری کے نتائج کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں زیادہ سے زیادہ تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں۔

وزیرقانون نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج منظور ہونے کے بعد صوبوں کا نشتوں میں حصہ وہی رہے گا جو آئین میں درج ہے، مردم شماری کے نتائج سے سیٹوں کی تقسیم پر فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک عام انتخابات نہیں ہوتے تب تک نگراں حکومت ہی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں