
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ رزملک کے مہاجر بازار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف قیصر کنڈی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
واقعے کے وقت گاڑی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کے ساتھ اُن کا بیٹا اور محافظ بھی تھے، خوش قسمتی سے فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق حملے میں قیصر کنڈی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے سخت کردیے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔