امیر کے حکم کے بغیر بیرون ملک جا کر لڑنا جہاد نہیں افغان وزیر دفاع
طالبان کے ارکان کو ایسا کوئی فعل نہیں کرنا چاہیے جس سے امارت اسلامیہ کو نقصان پہنچے، ملا محمد یعقوب
افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد نے کہا ہے کہ اگر کوئی امیر طالبان کے حکم کے بغیر جہاد کی نیت سے بیرونِ ملک جاتا ہے تو اسے جہاد کا نام دینا سراسر غلط فہمی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق ملا محمد یعقوب نے وزارت دفاع کے کمانڈروں اور مجاہدین سے خطاب میں کہا کہ امیر کے منع کرنے کے باوجود اگر مجاہدین لڑنے سے باز نہیں آتے اور جہاد کے نام پر باہر دوسرے خطے جاتے ہیں تو یہ جہاد نہیں کہلائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ امیر (امارت اسلامیہ کے قائد) کا حکم ہے اور اطاعت واجب ہے۔ اگر کوئی شخص جہاد کے مقصد کے ساتھ افغانستان سے باہر جائے تو اس شخص کے جہاد کو جہاد نہیں کہا جاتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان کے ارکان کو ایسا کوئی فعل نہیں کرنا چاہیے جس سے امارت اسلامیہ کو نقصان پہنچے۔