ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم پہلی جیت کو ترس گئی
کوریا کے بعد جاپان کے خلاف میچ بھی برابری پر ختم
ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم پہلی جیت کو ترس گئی، کوریا کے بعد جاپان کے خلاف میچ بھی برابری پر ختم ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے شہر چنئی میں جاری ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور جاپان کے مابین دلچسپ میچ کھیلا گیا جو 3-3 گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے 9 ویں منٹ میں رانا عبدالوحید، 25 ویں اور 55 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے محمد سفیان خان نے دو گول اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور کوریا کا میچ 1،1 گول سے برابر
جاپان کی جانب سے 13 ویں منٹ میں سیرین تناکا، 37 ویں منٹ میں ریوسی اور 45 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے ماساکی نے گول اسکور کیا، پلیئر آف دی میچ پاکستان کے محمد مرتضیٰ یعقوب قرار پائے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ پیر 7 اگست کو چین کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستانی ٹیم اب تک اس ایونٹ میں تین میچ کھیل چکی ہے اور ان میں سے ایک میچ ہاری ہے اور دو میچ برابر ہوچکے ہیں۔