کراچی میں واقع فلیٹس کی بجلی دو روز سے منقطع رہائشی پریشان

کے الیکٹرک نے بلوں کی عدم ادائیگی کے نام پر بجلی منقطع کی، اہل علاقہ

کے الیکٹرک نے بلوں کی عدم ادائیگی کے نام پر بجلی منقطع کی، اہل علاقہ (فوٹو: فائل)

کراچی کے علاقے گلزار ہجری اسکیم 33 میں واقع فلیٹس کی منقطع کی گئی بجلی کو دو روز گزر گئے جس کے باعث رہائشی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع چیپل گارڈن سمیت کئی فلیٹس میں بلوں کی عدم ادائیگی کے نام پر کے الیکٹرک نے بجلی منقطع کردی، جس کے باعث صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔


اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بلوں کی ادائیگی کے باوجود کے الیکٹرک نے دو روز سے بجلی بند کررکھی ہے جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو جن صارفین نے بل کی ادائیگیاں کی ہیں انکی بجلی بند کرنا جائز نہیں، کمپنی متبادل نظام لائے یا پھر فی الفور بجلی بحال کرے۔
Load Next Story