خاتون نے چہرے کی سرجری کیلئے گھر بیچ دیا

کیلی نامی خاتون امریکی ریاست ایریزونا کی رہائشی ہیں، رپورٹس


ویب ڈیسک August 06, 2023
کیلی نامی خاتون امریکی ریاست ایریزونا کی رہائشی ہیں، رپورٹس (فوٹو: فائل)

امریکی خاتون نے چہرے کی فیس لفٹ سرجری کیلئے گھر بیچ دیا اور اب ایک وین میں رہائش پذیر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ کیلی بیزلی نے خوبصورت اور جوان دکھنے کیلئے چہرے کی سرجری کا فیصلہ کیا۔

خاتون کی کہانی انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کر رہی ہے، کیلی نے رقم کا انتظام نہ ہو پانے کی وجہ فیس لفٹ سرجری کیلئے اپنا تین کمروں کا گھر $14,000 (11 لاکھ روپے) میں بیچ دیا اور اب وہ ایک وین میں رہائش پذیر ہیں۔

کیلی کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کے ذریعے انہیں ایک نیا چہرہ ملا ہے، وہ چاہتی ہے کہ لوگ اس طریقہ کار کو استعمال کریں اس میں شرم محسوس نہ کریں۔

Lady

انہوں نے مزید کہا کہ 48 سال کی عمر میں میرا چہرہ تیزی سے ڈھل رہا تھا جبکہ جلد پر جھریوں اور دھبوں کے ذریعے عمر بڑھنے کے آثار ظاہر ہونے لگے ہیں تو انہوں نے فیس لفٹ سرجری کی ٹھان لی تھی تاہم میرے پاس اتنی رقم نہیں تھی جس کے باعث مجھے اپنا گھر بیچنا پڑا۔

کیلی نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سرجری کے نتائج میری توقع سے زیادہ تھے، مجھے جوان نظر آنے کی امید نہیں تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں