راولپنڈی کنویں میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
امدادی کارروائی کے دوران بھی ایک شخص بے ہوش ہوا
گوجرخان کے علاقے میں کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 و امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔
امدادی کارروائی کے دوران بھی ایک شخص بے ہوش ہوا جسے فوری طبی امداد دی گئی۔