ویزہ نہ ملنے پر پاکستانی دلہن اور بھارتی دلہا کا نکاح ورچوئل کرانا پڑا
تاریخ طے ہونے کے باوجود مودی سرکار نے ویزہ نہیں دیا تھا
بھارتی شہر جودھ پور کے رہائشی ارباز خان کی کراچی میں رہنے والی آمنہ کے ساتھ بات طے ہوئی اور نکاح کی تاریخ بھی رکھ دی گئی تھی لیکن مودی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی دلہن کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور کے ارباز خان پیشے کے لحاظ سے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں کی شادی کراچی کی آمنہ کے ساتھ ہوئی۔ دلہا دلہن نے روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا اور دونوں جانب سے اہل خانہ نے بھی مکمل تیاری کے ساتھ شرکت کی لیکن یہ نکاح ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا تھا۔
جودھ پور میں نکاح خوان نے کراچی میں موجود دلہن کا بھارتی دلہے سے نکاح پڑھوایا اور اس کے بعد تمام رسومات بھی ورچوئل ادا کی گئیں۔ الگ الگ فوٹو سیشن بھی ہوئے۔
دلہے ارباز خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ابھی حالات ٹھیک نہیں اس لیے ویزہ نہیں ملا لیکن جلد حالات نارمل ہوجائیں گے تو ویزہ ملنے کی امید ہے۔ اب ہم شادی شدہ ہیں تو اس لیے ویزہ ملنے کی امید قوی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سے بھارت جانے والی 4 بچوں کی سیما حیدر نے شادی کی تھی جب کہ بھارت سے انجو نامی شادی شدہ خاتون نے دیر بالا آکر اسلام قبول کیا اور پاکستانی لڑکے سے شادی کی۔