بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار نوکنڈی میں 45 درجہ حرارت ریکارڈ

سبی میں زیادہ سے زیادہ 42 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا


ویب ڈیسک August 06, 2023
فوٹو: فائل

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبی میں 42، تربت میں 38 اور قلات میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ساحلی علاقوں جیوانی میں درجہ حرارت 33 اور گوادر میں36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں