ورلڈکپ آئن مورگن نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

کوئی شک نہیں انگلینڈ اور بھارت سیمی فائنل میں جگہ پکی کریں گی، سابق انگلش کپتان


August 06, 2023
کوئی شک نہیں انگلینڈ اور بھارت سیمی فائنل میں جگہ پکی کریں گی، سابق انگلش کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا کے بعد سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی اپنی چار ممکنہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں بتادیا۔

سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور میزبان کو میگاایونٹ کیلئے فیورٹ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی تاہم آسٹریلیا اور پاکستان بھی مضبوط حریف ہیں، جنہیں ورلڈکپ ٹرافی اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: گلین میک گرا نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

قبل ازیں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا نے بھارتی نیوز ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ورلڈکپ کیلئے ٹاپ چار ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور میزبان بھارت کو دیکھتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کے آغاز سے قبل گنگولی کی پاکستانی ٹیم کیخلاف ہرزہ سرائی

واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔