طالبان نے لڑکیوں کے تیسری جماعت سے آگے پڑھنے پر پابندی لگا دی

طالبان نے 10 سال سے بڑی عمر کی لڑکیوں کو اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا


ویب ڈیسک August 06, 2023
طالبان نے پہلے ہی سیکنڈری اسکول میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہے؛ فوٹو: فائل

ملک بھر میں سیکنڈری اسکولوں میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے بعد طالبان نے اب کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی۔

بی بی سی فارسی کے مطابق طالبان نے 10 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کردی جس کے بعد کلاس 3 کے بعد لڑکیاں تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں گی۔

چھٹی جماعت کی ایک طالبہ نے بی بی سی کو بتایا، "ہم سے کہا گیا ہے کہ جن لڑکیوں کا قد 10 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں سے زیادہ ہے، انہیں بھی اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بی بی سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزنی صوبے میں طالبان حکومت کی وزارت تعلیم کے حکام نے اسکولوں اور مختصر مدت کے تربیتی پروگراموں کے سربراہوں کو مطلع کیا ہے کہ 10 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیگر صوبوں میں 'وزارت تبلیغ اور رہنمائی' نے لڑکیوں کے اسکولوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ کسی بھی طالبہ کو تیسری جماعت سے آگے تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قبل ازیں طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم پرائمری اسکول میں پانچویں جماعت تک لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی تھیں جب کہ خواتین پر ملازمتوں کے دروازے بند ہیں اور انھیں پارکوں، جمز، میلوں اور پارلرز میں بھی جانے کی اجازت نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں