وزیراعظم نے کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا

یونیورسٹی کا قیام ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جس کا مقصد مریضوں کوبہترین خدمات فراہم کرنا ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک August 06, 2023
فوٹو:فائل

وزیراعظم شہبازشریف نےکڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی کے ایل آئی نے 2015میں اپنےسفرکا آغاز کیا تھا اور 2018میں اس کی تکمیل ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر سعیداختر نے پی کےایل آئی کیلیےشبانہ روزمحنت کی، انہی کی سربراہی میں پاکستان میں لیورٹرانسپلانٹ کا آغازہوا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کیلیےپی کےآئی ایل ایک امیدکی کرن ہے جہاں امیراورغریب کی تفریق کےبغیرعلاج کیاجاتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی کےایل آئی کوجدیدخطوط پرعالمی معیارکےمطابق بنایا گیا ہے جہاں ڈاکٹرزاورعملہ بہترین خدمات انجام دےرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی کےایل آئی ٹرسٹ فنڈ میں15ارب روپےاکٹھے ہوگئے ہیں، مخیرحضرات بھی فنڈزاورادویات ادارےکوفراہم کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یونیورسٹی کا قیام ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جس کا مقصد مریضوں کوبہترین خدمات فراہم کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمےکیلیےآگاہی مہم بہت ضروری ہے، اس کی روک تھام کیلیےوفاق صوبوں کوفنڈزبھی فراہم کرےگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں