اکشے کمار کی دوستوں کے ساتھ رقص کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی

اداکار اپنی نئی فلم ’اوہ مائے گاڈ2‘ کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپس آرہے ہیں جو 11 اگست کو ریلیزکی جائے گی
فوٹو : فائلفوٹو : فائل

فوٹو : فائل

بالی وڈ سپراسٹار اکشے کمار نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ 'فرینڈشپ ڈے' کے موقع پر ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکار کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ مزاحیہ انداز میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کے ساتھ ہی اکشے کمار نے ہندی زبان میں ایک کیپشن دیا جس میں لکھا ہے کہ دوستوں کے ساتھ تفریح کا کوئی شے مقابلہ نہیں کرسکتی۔








View this post on Instagram


A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)






اداکار نے ساتھ ہی ایک انگلش کیپشن دیا اور لکھا کہ چاہے وہ عمر کے کسی بھی مرحلے میں ہوں، دوست ان کے اندر کا بچہ باہر نکال لاتے ہیں۔

اکشے کمار اپنی نئی فلم 'اوہ مائے گاڈ2' کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپس آرہے ہیں جو 11 اگست کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story