میسی سے آٹوگراف کیوں لیا خاکروب نوکری سے فارغ

نوکری سے نکالنے پر کلب انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے

لیونل میسی دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی بہت مقبول ہیں:فوٹو:فائل

امریکا میں ایک خاکروب کو اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے آٹوگراف لینا مہنگا پڑ گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کے انٹر میامی کلب کا حصہ بننے والے اور ارجنٹائن کو ورلڈ کپ جتوانے والے لیونل میسی اسٹیڈیم پہنچے تووہاں کام پر موجود میسی کے پرستار خاکروب نے ورلڈ چیمپئین کا نعرہ لگایا اور میسی کی جانب اپنی شرٹ پھینکی جسے میسی نے آٹوگراف دے کر واپس کردیا۔


کلب انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خاکروب کو فوری طور پر نوکری سے نکال دیا۔ خاکروب کا کہنا ہے کہ مجھے علم تھا کہ انٹر میامی کلب کے اصول اور معیار بہت سخت ہے۔ کلب کے ملازمین اور باہر سے لیے گئے ملازمین پر پابندی ہوتی ہے کہ وہ فٹبالرز کو ہرگز پریشان نہیں کریں گے اور ان سے کسی قسم کی تصویر، آٹوگراف وغیرہ کا مطالبہ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: گنیز ورلڈ ریکارڈ؛ میسی نے رونالڈو کو پھر پیچھے چھوڑ دیا

خاکروب کو نوکری سے نکالنے پر متعدد سوشل میڈیا صارفین فیصلے کو سخت قرار دیتے ہوئے کلب انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لیونل میسی امریکا میں بہت مقبول ہیں اور لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے گھنٹوں کلب اسٹیڈیم کے باہر کھڑے رہتے ہیں۔
Load Next Story