نواب شاہ میں قراقرم ایکسپریس کو حادثہ خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق 13 افراد زخمی

خواجہ سعد رفیق نے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کیلئے 3،3 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپےامداد کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک May 07, 2014
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا. فوٹو: ایکسپریس نیوز

باندی کے قریب قراقرم ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے نیچے اترنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق جب کہ 13افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قراقرم ایکسپریس نواب شاہ میں باندی کے قریب پہنچی تو توازن کھونے کے باعث اس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق جب کہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں جان بحق ہونے والوں کی شناخت کنیز فاطمہ، محمد علی اور یاور شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے جب کہ ریلوے انتظامیہ نے پٹڑی سے نیچے اترنے والی بوگیوں کو اٹھا نے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے لئے 3،3 لاکھ جب کہ زخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے ڈی جی ریلویز سے نواب شاہ بم دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں