عمران خان کو سزا کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ 10 اگست کو سماعت کریں گے، عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کررکھا ہے

(فوٹو: فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت کی جانب سے سزا دیے جانے کے بعد ان کا حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں 10 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کریں گے۔


واضح رہے کہ اس درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔

قبل ازیں ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے حقِ دفاع بحال کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
Load Next Story