اسلام مخالف فلم کا مواد نہ ہٹانے پرپاکستان میں یو ٹیوب کو بلاک کردیا گیا

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے حکم اور وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد پی ٹی اے نے 934 ویڈیوسائٹس بند کردیں


ویب ڈیسک September 17, 2012
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے حکم اور وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد پی ٹی اے نے 934 ویڈیوسائٹس بند کردیں۔ فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام مخالف فلم کا مواد نہ ہٹٓانے پر وزیر اعظم اور چیف جسٹس کی ہدایت پر یوٹیوب کو بلاک کردیا۔

پی ٹی اے نے 934 ویڈیوسائٹس بند کردیں جن میں یوٹیوب پراسلام مخالف 650لنکس بھی شامل ہیں اس کے علاوہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے فیس بک انتظامیہ کو بھی اسلام مخلاف لنکس بند کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے سامنے ایک سینئر وکیل نے یوٹیوب اور انٹرنیٹ پر موجود گستاخانہ فلم اور دیگر توہین آمیز مواد کا معاملہ اٹھایا تھا جس پر عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو یوٹیوب اور انٹرنیٹ پر موجود گستاخانہ فلم اور دیگر توہین آمیز مواد کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے بھی یوٹیوب کو فوری طورپربلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹس پر اسلام مخالف مواد کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں