کینیا میں زہریلی شراب پینے سے 60 افراد ہلاک متعدد اندھے ہو گئے

زہریلی شراب پینے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بھی ہو گئی ہے


ویب ڈیسک May 07, 2014
کینیا کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد نے ایک ہی جگہ سے فراہم کی گئی زہریلی شراب پی ہے۔ فوٹو؛ فائل

کینیا میں دیسی ساختہ زہریلی شراب پینے سے 60 افراد ہلاک جب کہ متعدد اندھے ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا کے سرکاری حکام کا کہنا ہے ملک کی 4 ریاستوں ایمبو، کیامبو، مورانگا اور کیتوئی میں گھریلو ساختہ زہریلی شراب پینے سے 60 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد اندھے ہو گئے ہیں، زہریلی شراب پینے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بھی ہو گئی ہے جنھیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد نے ایک ہی جگہ سے فراہم کی گئی زہریلی شراب پی ہے۔

واضح رہے کہ کینیا میں غربت کے باعث شراب کی قیمت عام افراد کی پہنچ سے دور ہونے کی وجہ سے عوام گھریلو ساختہ شراب کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے اکثرو بیشتر زہریلی شراب پینے کی وجہ سے اموات کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں