بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے سے 6 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان


ویب ڈیسک August 07, 2023
(فوٹو: فائل)

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی جوکہ سہہ ماہی ایڈ جسمنٹ کی مد میں دی گئی۔

بجلی کے صارفین پر 144 ارب 68 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست دی گئی جبکہ کیپسٹی چارجز کی مد میں 122 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست دی گئی۔ بجلی سسٹم کے نام پر 7 ارب روپے جبکہ لائن لاسز اور بجلی چوری کی مد میں 7 ارب 35 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں سال اپریل سے جون کے بلوں میں وصولی کے لیے کی گئی۔ نیپرا درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گا۔

منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے سے 6 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وصولی 3 یا 6 ماہ میں ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ، 3 ماہ میں وصولی کی منظوری کی صورت میں 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جبکہ 6 ماہ میں وصولی کی منظوری کی صورت میں 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔