9 مئی پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر دہشتگردی کیس میں بری
مقدمے میں کسی خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا تھا، انسدادِ دہشت گردی عدالت
انسداد دہشت گردی عدالت نے حساس ادارے پر حملے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر کو ڈسچارج کر دیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین نے کہا کہ مقدمے میں کسی خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا تھا، سیمابیہ طاہر کو بعد میں نیوٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: زیر حراست پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ کو مقدمہ میں نامزد کردیا گیا
عدالت سے باہر نکل کر پی ٹی آئی وکلاء ٹیم اور سیمابیہ طاہر نے نعرے بازی کی۔ سیمابیہ طاہر نے کہا کہ حق اور سچ کی فتح ہے، میرے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا پولیس کہیں اسکو ثابت نہیں کر سکی۔