ٹرین حادثہ پٹڑی ٹوٹنے اور فش پلیٹ نہ ہونے سے ہوا ابتدائی رپورٹ

حادثے کے ذمہ دار شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل ہیں، فش پلیٹ نہ ہونا، انجن کے وہیل اور ٹریک میں خرابی بھی وجوہات ہیں، رپورٹ


Staff Reporter August 07, 2023
ٹوٹی ہوئی پٹڑی کی ایک تصویر (فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ)

ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی جس میں شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پٹڑی ٹوٹنے، فش پلیٹ نہ ہونے، انجن کے خراب وہیل اور ٹریک میں بھی خرابی کے عوامل حادثے کا سبب بنے، تخریب کاری کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ مرتب کرلی گئی جو کہ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر کو موصول ہوگئی۔

train accident in nawab shah 3

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے کی وجہ شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کی نااہلی بتائی گئی ہے، حادثے میں تخریب کاری کے عوامل کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جوائنٹ سرٹیفیکیٹ میں حادثے کی وجہ پٹڑی کا ٹوٹنا اور فش پلیٹ نہ ہونا بھی بتایا گیا ہے جب کہ ٹرین انجن وہیل اور ٹریک میں خرابی بھی حادثے کی وجوہات میں شامل ہیں۔

train accident in nawab shah 2

دوسری جانب ریلوے شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل نے حادثے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی شکار ٹرین انجن کے وہیل ڈیمج پائے گئے، ٹریک کو آپس میں جوڑنے کے لیے فش پلیٹ موجود نہیں تھی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ حتمی نہیں ہوتی، حتمی رپورٹ وفاقی انسپکٹر ریلوے اپنی مکمل تحقیقات کے بعد جاری کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں