
اب سے کچھ دن قبل بھارتی اداکار کرن واہی نے پاکستان کی ایک اداکارہ کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کی تھیں جبکہ اداکارہ کی پہچان کو خفیہ رکھا گیا تھا۔
تاہم اب اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے اپنے پراجیکٹ کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے اور اس راز سے پردہ اُٹھایا ہے کہ انہوں کرن واہی کے ساتھ ایک گانے پر پرفارمنس دی ہے۔
View this post on Instagram
یہ گانا پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کا ہے جو 15 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔
گانے کی پہلی جھلک کو جاری کرتے ہوئے کنزیٰ ہاشمی نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ' اس پروجیکٹ کے آغاز کے لیے تیار ہو جائیں جو میرے دل کے بہت قریب ہے۔'
اداکارہ نے مزید لکھا کہ 'پہلی مرتبہ انتہائی باصلاحیت اداکار کرن واہی کے پراجیکٹ کیا ہے میں شروعات میں تھوڑا گھبرائی مگر سرحد پار سے بےحد پیار ملا۔ یہ گانا ہمارے پسندیدہ لیجنڈ راحت فتح علی خان نے گایا ہے اور اسے مانی منجوت نے لکھا ہے۔'
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔