بھارت میں بیمار ہونے والے پاکستانی کھلاڑی محمد عبداللہ اسپتال سے فارغ

فل بیک محمد عبداللہ آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے

(فوٹو: فائل)

بھارت کے شہر چنائی میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم آج اپنا چوتھا میچ چین کے خلاف کھیلے گی۔

فل بیک محمد عبداللہ آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے، وہ بیمار ہو کر اسپتال پہنچ گئے تھے، جہاں علاج کے بعد وہ ٹیم ہوٹل واپس پہنچ گئے۔

فل بیک محمد عبداللہ گلے کی انفیکشن اور بخار کا شکار ہو گئے۔ ٹیم مینیجر کےمطابق محمد عبداللہ کو گلے کے انفیکشن کے ساتھ تھوڑا ٹمپریچر بھی ہے۔

محمد عبداللہ پہلے سے کافی بہتر ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق آج چین کے خلاف میچ میں عبداللہ کو ریسٹ دیا جائے گا۔


مزید پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی؛ پاکستان کی پہلی فتح، چین کو 1-2 سے شکست

قومی ٹیم پہلی فتح کے لئے شام پونے چھ بجے میدان میں اترے گی ۔بھارت کے شہر چنائی میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اب تک فتح سے محروم ہے ۔
قومی ٹیم نے ملائشیا کے خلاف تین، ایک سے شکست کھائی۔ کوریا کے خلاف ایک، ایک اور جاپان کے خلاف تین، تین گول سے میچ برابر رہا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں اس وقت پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں اور چین چھٹے نمبر پر ہے۔

ہاکی ٹیم کے چیف ہیڈکوچ محمد ثقلین نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، کوشش ہوگی کہ آج کےمیچ میں کامیابی پاکر تین پوائنٹس حاصل کرکے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوں۔
Load Next Story