پنجاب پولیس کا میٹرک میں ٹاپ پوزیشن لینے والے یتیم بچے کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ

حذیفہ اپنے 5 چھوٹے بہن بھائیوں سمیت اہنے خاندان کا واحد کفیل ہے


ویب ڈیسک August 07, 2023
(فائل فوٹو)

پنجاب پولیس نے میٹرک کے امتحانات میں بہترین نتائج حاصل کرنے والے حذیفہ کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی زمہ داری اُٹھا لی۔

رپورٹ کے مطابق میٹرک سائنس کے امتحانات میں ملتان بورڈ میں بہترین نتائج حاصل کرنے والا 16 سالہ حذیفہ یتیم اور بے گھر ہے جو غلہ منڈی ملتان کے مین گیٹ کے پاس شربت کی ریڑھی پر کام کرتا ہے اور اس نے سن 2019 میں کام کے ساتھ ساتھ خوب محنت اور پڑھائی کر کے میٹرک کے امتحانات میں 1050 نمبرز حاصل کئے تھے۔ حذیفہ اپنے 5 چھوٹے بہن بھائیوں سمیت اہنے خاندان کا واحد کفیل ہے۔


آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کی ہدایت پر ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے طالب علم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ محمد حذیفہ کی اعلیٰ تعلیم کے اخراجات پنجاب پولیس برداشت کرے گی۔

آر پی او کا کہنا ہے کہ حذیفہ کی تعلیم مکمل کرانے کیلئے ائیر یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں