فیصل آباد جڑانوالہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور سالی کو قتل کردیا

ملزم نجانت اور اہلیہ نجمہ کے درمیان طلاق اور بچوں کی تحویل کا معاملہ چل رہا تھا


ویب ڈیسک May 07, 2014
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

جڑانوالہ میں کچہری کے قریب شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور سالی کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں نجابت کا اپنی اہلیہ نجمہ کے ساتھ طلاق اور بچوں کی تحویل کا معاملہ چل رہا تھا اور آج جب کیس کی سماعت کے لئے نجمہ بی بی اپنی بہن مہراں بی بی کے ہمراہ سول جج کی عدالت پہنچی تو ملزم نجابت نے کچہری کے مرکزی دروازے پر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں