کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا کیماڑی آئل ٹرمینل پر ٹرک میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا
مقناطیسی بم ٹرک سے تصب تھا اور اس میں 10 سے 15 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ
کیماڑی میں آئل ٹرمینل پر ٹرک میں نصب 15 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا کر کراچی کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ کیماڑی آئل ٹرمینل پر کھڑے ایک خالی ٹرک میں بم نصب ہے جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کر لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عملے نے پہلے آئی ای ڈی بم کو ٹرک سے علیحدہ کیا اور پھر زور دار دھماکے کی مدد سے اسے ناکارہ بنا دیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کا کہنا تھا کہ مقناطیسی بم ٹرک سے نصب تھا اور اس میں 10 سے 15 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، اگر دھماکا ہو جاتا تو اس سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شيرشاہ تھانے كے سامنے آئل ٹينكر پر میگنٹ ڈیوائس کے ذریعے سے دھماکا گیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں ليٹر آئل سڑك پر بہہ گيا تھا۔