جناح ایونیو فائرنگ کیس ملزم سکندرکے وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت 21 مئی تک ملتوی

سماعت کے دوران کنول کے وکیل نے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ مہیا کرنے کی استدعا کی۔

سکندر نے اپنی بیوی کنول کے ہمراہ گزشتہ برس 15 اگست کو اسلام آباد کے جناح ایونیو کو کئی گھنٹے یرغمال بنائے رکھا تھا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم سکندر کے وکیل کی عدم پیشی پر جناح ایونیو فائرنگ کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔


اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جناح ایونیو فائرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو واقعے میں ملوث ملزم سکندر اور اس کی بیوی کنول پیش ہوئے، سماعت کے دوران پولیس نے اہم تفتیشی دستاویزات پیش کئے۔ سماعت کے دوران کنول کے وکیل کی جانب سے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ مہیا کئے جانے کی استدعا کی گئی۔ عدالت سکندر کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ملزم سکندر نے اپنی اہلیہ کنول کے ہمراہ گزشتہ برس 15 اگست کو اسلام آباد کی جناح ایونیو سڑک کو 5 گھنٹوں تک اسلحے کے زور پر یرغمال بنائے رکھا تھا۔
Load Next Story