تھائی لینڈ کی وزیراعظم اختیارات کے ناجائز استعمال پر عہدے سے برطرف

عبوری وزیراعظم اختیارات کےناجائزاستعمال کی مرتکب ہوئی ہیں اس لئے وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتیں، تھائی عدالت


ویب ڈیسک May 07, 2014
یِنگ لَک شناواترا پر الزام تھا کہ انہوں نے 2011 میں اپنی سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچایا فوٹو: اے ایف پی

KABUL: تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم یِنگ لَک شناواترا کو اختیارات کے ناجائزاستعمال پر عہدے سے برطرف کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے یِنگ لَک شناواترا کے خلاف درخواست پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ عبوری وزیر اعظم اپنے دور اقتدار میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی مرتکب پائی گئی ہیں ، اس لئے اب وہ بطور عبوری وزیراعظم اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتیں۔

واضح رہے کہ یِنگ لَک شناواترا پر الزام تھا کہ انہوں نے 2011 میں اپنی سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لئے قومی سلامتی کے شعبے کے سربراہ تھاوِل پلینسری کو برطرف کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں