جمہوریت کیلئے نواز شریف کا ساتھ دینا پڑا تو دوں گا جاوید ہاشمی
تحریک انصاف نے جمہوریت کے لئے ن لیگ کی حکومت کو ایک سال کا وقت دیا، رہنما تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جمہوری عمل کا حامی ہوں، جمہوریت کے لئے اگر نواز شریف کا ساتھ دینا پڑا تو دوں گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی جماعت ملک میں جمہوریت کی حامی ہے، مڈٹرم الیکشن کا نعرہ لے کر کھڑے نہیں ہو رہے، تحریک انصاف نے جمہوریت کے لئے ن لیگ کی حکومت کو ایک سال کا وقت دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوں، ن لیگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، نواز شریف کل بھی ان کے لیڈر تھے اور آج بھی ہیں، ملک میں جمہوریت کے لئے اگر نواز شریف کا ساتھ دینا پڑا تو دوں گا۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ صحافت کسی ادارے کی پگڑی اچھالنے کے لئے نہیں ہوتی، تحریک انصاف کی جانب سے جنگ گروپ کا بائیکاٹ کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل پیپلز پارٹی اور میں خود بھی جنگ گروپ کا بائیکاٹ کر چکا ہوں۔