سندھ حکومت کا 11 اگست کو سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ
اراکیں اسمبلی کا منگل کے روز ہونے والا فوٹو سیشن جمعے تک ملتوی کر دیا
سندھ حکومت نے 11 اگست کو سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اراکیں اسمبلی کا منگل کے روز ہونے والا فوٹو سیشن جمعے تک ملتوی کر دیا گیا جبکہ اسمبلی تحلیل ہونے سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب کر لیا۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی جانب سے اراکین سندھ اسمبلی کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے دوسری جانب سندھ حکومت کی طرف سے جمعے تک تمام سرکاری امور مکمل کرنے کیلئے افسراں کو ہدایت دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں سندھ بھر کے سرکاری دفاتر میں رات گئے تک کام جاری ہے۔