سندھ گنے کی فی من قیمت 425 سے 450 روپے تک مقرر کرنیکا امکان

 مشیر زراعت کی زیر صدارت گنے کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس

 مشیر زراعت کی زیر صدارت گنے کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس فوٹو: فائل

سندھ میں گنے کی فی من قیمت 425 سے 450 روپے تک مقرر کرنیکا امکان ہے۔

سندھ میں گنے کی فی من سرکاری قیمت مقرر کرنے سے متعلق مشیر زراعت منظور وسان کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری زراعت اعجاز احمد مہیسر، رکن سندھ اسمبلی شاہینہ شیر علی، کین کمشنر، پاسما کے عہدیداران، کا شتکار رہنماؤں سمیت دیگر افسران شریک ہوئے، اجلاس میں گنے کی سرکاری قیمت مقرر کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

کاشتکار رہنماؤں نے سندھ حکومت کو گنے کی فی من قیمت 450 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی جبکہ شوگرملز مالکان نے 425 روپے اور پنجاب کے برابر قیمت مقرر کرنے کی تجویز دی۔


یہ بھی پڑھیں: سندھ، گنے کی نئی فصل کی امدادی قیمت 450روپے فی من مقرر کرنیکا فیصلہ

مشیر زراعت منظوروسان کا کہنا تھاکہ سندھ میں گنے کی فی من سرکاری قیمت 425 روپے سے 450 روپے تک مقرر کریں گے، گنے کی قیمت ایک دو دن کے اندر مقرر کردی جائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ کاشتکاروں کو پہلے کی طرح اس بار بھی گنے کی اچھی قیمت دیں تاکہ وہ مزید گنا کاشت کرسکیں۔

کاشتکار رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت دیگر صوبائی حکومت سے زیادہ کاشتکاروں کو گنے اور گندم کی سرکاری قیمت دیتی آرہی ہے جس کے ہم شکر گزار رہیں۔
Load Next Story