آسٹریلیا نے ورلڈکپ کیلیے ہتھیار ظاہر کردیے

18 رکنی اسکواڈمیں کئی سرپرائز،سانگھا اور ہارڈی منتخب، لبوشین ڈراپ


Sports Desk August 08, 2023
ٹی 20 ٹیم کی قیادت مارش کے سپرد، پروٹیز سے سیریز میں کئی سینئرز کیلیے آرام۔ فوٹو : اے ایف پی

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کیلیے اپنے ہتھیار ظاہر کردیے جب کہ 18 رکنی ابتدائی اسکواڈمیں کئی سرپرائز بھی سامنے آ گئے۔

آسٹریلیا نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کیلیے ابتدائی 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، یہی کھلاڑی جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز بھی کھیلیں گے، سلیکٹرز کی جانب سے کچھ سرپرائز بھی دیے گئے ہیں، نئے کھلاڑی لیگ اسپنر تنویر سانگھا اور آل راؤنڈر ایرونن ہارڈی کو طلب کر لیا گیا ، 28 ستمبر تک یہ اسکواڈ 15 پلیئرز تک محدود ہو جائے گا۔

کپتان کمنز کو میگا ایونٹ سے قبل کلائی کی تکلیف سے نجات کا چیلنج درپیش ہے، فریکچر کی وجہ سے وہ 6 ہفتوں کیلیے کھیل سے دور ہوچکے ہیں۔ کینگروز جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز سے میگا ایونٹ کی تیاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اوول ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو زیرکرلیا، ایشز سیریز 2-2 سے برابر

میزبان بھارت کی اسپنرز کیلیے معاون کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ایشٹن ایگر اور ایڈم زمپا کے ساتھ سانگھا کو منتخب کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے ٹی 20 ٹورز کرچکے مگر ڈیبیو کا موقع نہیں ملا۔

آسٹریلوی ابتدائی اسکواڈ کپتان کمنز، سین ایبٹ، ایشٹن ایگر، الیکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، ٹریویس ہیڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، تنویر سانگھا، اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زیمپا پر مشتمل ہے۔

بورڈ کی جانب سے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی مچل مارش کو سونپ دی گئی ہے، جنوبی افریقہ سے محدود اوورز کی سیریز ان کا پہلا ٹاسک ہوگا، ایشز سیریز میں تھکن کی وجہ سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز، کیمرون گرین اور ڈیوڈ وارنر کو پروٹیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ البتہ اسٹیون اسمتھ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں